ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بائیڈن کا امریکی فضائی حملوں کے بعدایران کومحتاط رہنے کا انتباہ

بائیڈن کا امریکی فضائی حملوں کے بعدایران کومحتاط رہنے کا انتباہ

Sun, 28 Feb 2021 23:53:40    S.O. News Service

واشنگٹن، 28؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران کو محتاط رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے، یہ انتباہ انہوں نے اس وقت جاری کیا جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ شام میں فضائی حملوں سے ایران کو کیا پیغام بھیجنا چاہتے ہیں۔جنوبی ریاست ٹیکساس میں سفرکے دوران بائیڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ آپ استثنیٰ حاصل نہیں کرسکتے، محتاط رہیں۔

ان کا بیان مشرقی شام میں ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسندگروہوں کی املاک پر امریکی فوج کے فضائی حملوں کے ایک روز بعدسامنے آیا ہے۔پنٹاگون نے کہا کہ یہ فضائی حملے عراق میں امریکی اوراتحادکے اہلکاروں کیخلاف حالیہ حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔


Share: